Saturday, April 20, 2024

عمران خان کا حکومت کیخلاف تحریک ہفتہ سے شروع کرنے کا اعلان

عمران خان کا حکومت کیخلاف تحریک ہفتہ سے شروع کرنے کا اعلان
September 22, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کیخلاف تحریک ہفتہ سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا قوم ان کے ساتھ تیار ہوجائے، مل کر جلد ملک کو حقیقی طور پر آزاد کرائیں گے۔ جس کو اربوں کے کرپشن کیسز میں سزا ہونی تھی وہ وزیراعظم بن گیا۔ ملک اس وقت چوروں اور ڈاکوؤں کے ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے پانچ ماہ ملک و قوم کے ساتھ جو کچھ کیا وہ دشمن بھی نہیں کر سکتا۔ جیت نہیں سکتے، اس لیے انتخابات سے بھاگ رہے ہیں۔ وکلا حقیقی آزادی کی تحریک میں ان کا ساتھ دیں۔ امپورٹڈ حکومت ملک کو دلدل کی طرف لے کر جا رہی ہے۔ موجودہ حالات پاکستان کے حق میں نہیں۔

اس سے پہلے لاہور آمد کے بعد پارٹی کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کارکنوں کو تحریک کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے پارٹی کی تنظیم سازی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم سازی مضبوط ہوئی تو  کوئی بھی حکومت 25 مئی کی طرح کا واقعہ نہیں دہرا سکے گی۔