Saturday, May 18, 2024

عمران خان کا حالیہ بیان پارلیمانی جمہوریت کیخلاف حملوں کا تسلسل ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

عمران خان کا حالیہ بیان پارلیمانی جمہوریت کیخلاف حملوں کا تسلسل ہے، وزیر اعظم شہباز شریف
December 4, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے عمران خان کا حالیہ بیان پارلیمانی جمہوریت کیخلاف حملوں کا تسلسل ہے۔

عمران خان کے انٹرویو پر وزیراعظم کا ردعمل بھی سامنے آ گیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاست کا مقصد اپنے اقتدار کے لیے راستہ بنانا ہے۔ عمران خان کا حالیہ بیان پارلیمانی جمہوریت کے خلاف حملوں کا تسلسل ہے۔ عمران خان کا مقصد صرف اقتدارہے، چاہے جمہوریت کی بنیادیں کھوکھلی ہوجائیں۔