Thursday, April 25, 2024

عمران خان کا فتنہ بےنقاب ہو رہا ہے، رانا ثنا اللہ

عمران خان کا فتنہ بےنقاب ہو رہا ہے، رانا ثنا اللہ
October 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے عمران خان کا فتنہ بےنقاب ہو رہا ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے عمران خان ایک جھوٹا اور فراڈ شخص ہے۔ عمران خان قوم کو کسی حادثے سے دوچار کر دے گا۔ یہ قوم کو ایسا نقصان پہنچائے گا جو ناقابل تلافی ہو گا۔ قوم عمران خان فتنے کی شناخت اور ادراک کرے۔ انہوں نے کہا عمران خان نے بیرونی سازش کا جھوٹا بیانیہ گھڑا۔ عمران خان قوم کے ساتھ کھیل کھیل رہا ہے۔ عمران خان نے خارجہ پالیسی کو شدید نقصان پہنچایا۔

 رانا ثنا اللہ بولے وزارت داخلہ نے لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے پلان بنایا ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں نے پلان کی منظوری دی۔ اسلام آباد کو محفوظ رکھنے کیلئے ہر طریقہ استعمال کریں گے۔ ایک نقطہ نظر عمران خان کی فوری گرفتاری کا بھی ہے۔ تحریک انصاف اسلام آباد پر قبضہ کرنا چاہتی ہے تو یہ نہیں ہونے دیں گے۔ ہمیں تمہارا پتہ ہے، تمہیں ہمارا پتہ نہیں ہماری حکمت عملی کیا ہے۔ سینیٹر سیف اللہ کو پوچھ گچھ کیلئے حفاظتی تحویل میں لیا ہے، سیف اللہ نیازی نے تعاون نہ کیا تو انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔