Friday, April 19, 2024

عمران خان کا دورہ لاہور منسوخ، حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی شدید مذمت

عمران خان کا دورہ لاہور منسوخ، حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی شدید مذمت
July 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے دورہ لاہور منسوخ کردیا۔ انہوں نے سندھ میں قائدِ حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی شدید مذمت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خراب موسم کے باعث اسلام آباد ائیر پورٹ سے بنی گالہ واپس چلے گئے۔ اب ویڈیو لنک پی ٹی آئی اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ادھر عمران خان ٹویٹ پیغام میں سندھ حکومت کی جانب سے سندھ میں قائدِ حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی شدید مذمت کی، کہا کہ یہ نری فسطائیت ہے جس سے زرداری و شریف مافیاز کی یہ ذہنیت جھلکتی ہے کہ جسے خرید نہ سکو اسے مٹا دو۔ ایک جمہوری سماج میں یہ ہتھکنڈے قطعی طور پر ناقابلِ قبول ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پنجاب حکومت کو جنوبی پنجاب کے تباہ حال اور ضلع میانوالی کے متاثرہ علاقوں میں سیلاب زدگان کی فوری مدد کی ہدایت کی ہے۔اس کے ساتھ میں نےخیبر پختونخوا حکومت کو بھی بلوچستان میں سیلاب سےمتاثرہ آبادی کیلئے امدادی سامان کی فوری ترسیل کی ذمہ داری سونپی ہے۔