Thursday, March 28, 2024

عمران خان کا عدالت عظمی سے پنجاب میں آئین کی توہین پر نوٹس کا مطالبہ

عمران خان کا عدالت عظمی سے پنجاب میں آئین کی توہین پر نوٹس کا مطالبہ
May 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عدالت عظمی سے پنجاب میں آئین کی توہین پر نوٹس کا مطالبہ کر دیا۔

عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں سنگین نوعیت کا آئینی بحران پیدا کر دیا گیا۔ پہلے گھوسٹ انتخاب کے ذریعے ایک مجرم کٹھ پتلی بطور وزیراعلیٰ صوبے پر مسلط کی گئی۔ اب تمام دستوری تقاضے بالائے طاق رکھتے ہوئے صدر کے منصب کی توہین کی گئی ہے۔ گورنر پنجاب کو دستور کے تحفظ پر اصرار کے باعث نہایت شرمناک طریقے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی۔ پنجاب میں اس کھلی دستور شکنی کا خاموشی سے تماشا دیکھا جارہا ہے۔ لازم ہے کہ عدالتِ عظمیٰ صورتحال کی نزاکت کے پیشِ نظر معاملے کو از خود دیکھے۔ پنجاب میں ضمیر فروشوں کا معاملہ بھی بلاتاخیر انجام تک پہنچایا جائے۔