Friday, April 26, 2024

عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر کے سامنے کسی صورت پیش نہ ہونے کا اعلان

عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر کے سامنے کسی صورت پیش نہ ہونے کا اعلان
October 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے سامنے کسی صورت پیش نہ ہونے کا اعلان کردیا۔ چیف الیکشن کمشنر پر دوبارہ سنگین الزامات بھی عائد کردئیے۔

جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو بد دیانت اور جانبدار قرار دے دیا، بولے اس کی شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتے، آڈیو لیکس کے بعد چیف الیکشن کمشنر کو استعفی دے دینا چاہیے تھا، ای وی ایم روکنے میں مرکزی کردار چیف الیکشن کمشنر کا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ سو فیصد یقین ہے مجھے نااہل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جو بھی چیف الیکشن کمشنر ہو، انتخابات ہر صورت لڑیں گے۔ اسمبلی میں کسی صورت واپس نہیں جائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ خان سائفر سے فائدہ اٹھانے والے اسکی تحقیقات کیسے کر سکتے ہیں، چیلنج کرتا ہوں کہ توشہ خانہ کیس کی کھلی سماعت کی جائے، ضمنی الیکشن میں جتنی بھی دھاندلی کرلیں ہم ہی کامیاب ہونگے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ زیادہ دور نہیں، پوری تیاری سے آ رہے ہیں، پہلے ہمیں پتہ نہیں تھا کہ ہمارے ساتھ کیا سلوک ہوگا، عوامی سمندر آئے گا جسے کوئی نہیں روک سکتا۔