Wednesday, April 24, 2024

عمران خان کا آزادی مارچ میں شرکت کرنیوالوں سے اظہارِتشکر

عمران خان کا آزادی مارچ میں شرکت کرنیوالوں سے اظہارِتشکر
November 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آزادی مارچ میں شرکت کرنے والوں سے تشکر کا اظہار کیا۔

اتوار کے روز عمران خان نے ٹویٹ میں لکھا کہ ہماری تحریک قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی کے قیام تک جاری رہے گی۔

علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج زمان پارک میں اہم ملاقاتیں کریں گے، حکومت پر عام انتخابات کیلئے دباؤ بڑھانے اور اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے فیصلے سمیت دیگر امور پر مشاورت ہوگی۔