Saturday, May 18, 2024

عمران خان کا آئندہ ہفتے سے سڑکوں پر آنے کا اعلان

عمران خان کا آئندہ ہفتے سے سڑکوں پر آنے کا اعلان
May 6, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا آئندہ ہفتے سے سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا۔

ہفتہ کے روز عمران خان نے ریلی کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ 14 مئی کو الیکشن نہ ہوئے تو سڑکوں پر ہونگے، اگلے ہفتے سے چودہ مئی تک جلسے کروں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے دو دفعہ قتل کرنے کی کوشش کی گئی، جب تک الیکشن نہیں ہوتے سانس نہیں لیں گے۔ ہمارے اوپر قاتلانہ حملے ہوئے کسی کو پرواہ نہیں، قوم کا نقصان ہورہا ہے ان کو پرواہ نہیں ہے۔

دوسری جانب اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایک ہی ہفتے کے دوران دو مرتبہ اتنی کثیر تعداد میں باہر نکلنے پر میں اہلِ لاہور کا مشکور ہوں۔ ان تمام لوگوں کا بھی شکر گزار ہوں جو آئین و قانون کی حکمرانی کا ساتھ نبھانے کیلئے آج پاکستان بھر میں نکلے۔