Saturday, April 20, 2024

عمران خان جھوٹ بولنا اور الزامات لگانا بند کریں، مریم اورنگزیب

عمران خان جھوٹ بولنا اور الزامات لگانا بند کریں، مریم اورنگزیب
August 19, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے عمران خان جھوٹ بولنا اور الزامات لگانا بند کریں۔

جمعہ کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ہر بات پر تماشہ بنانے کی عادت ہے، ہمت ہے تو عمران خان بتائیں کہ کونسی ایجنسیاں انہیں معلومات فراہم کرتی تھیں۔ عمران خان نے کہا ایجنسیاں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی رپورٹ دیتی تھیں، عمران خان سے جب سوال کرو تو کسی بات کا جواب نہیں دیتے۔

مریم اورنگرزیب نے کہا کہ عمران خان کو سازش کے علاوہ کچھ بھی کرنا نہیں آتا، اپنی منفی سوچ پورے ملک پر مسلط کرنا چاہتا ہیں۔ انہوں نے الیکشن میں جانا تھا تو اسمبلیاں تحلیل اور الیکشن کا اعلان کرتے۔

وزیر اطلاعات مزید بولیں کہ الیکشن کمیشن ان سے سوال کرے تو وہ کہتے ہیں میں جواب نہیں دوں گا۔ عمران خان نے تمام اداروں کو متنازعہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے الزامات کے باوجود نواز شریف اپنی بیٹی کے ہمراہ پاکستان آئے۔