لاہور (92 نیوز) - مسلم لیگ قاف کے رہنماء مونس الہٰی نے کہا کہ عمران خان جب کہیں گے اسمبلی توڑ دیں گے۔
27 جولائی کو اللہ پاک نے ہمیں سرخرو کیا تھا اور @ChParvezElahi کو سی ایم بنایا تھا۔ اس دن کے بعد سے ہم بونس پہ چل رہے ہیں ۔ہم اپنے وعدے پہ قائم ہیں۔ جس دن PM @ImranKhanPTI نے کہا اسی وقت انشاءاللہ پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی۔
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) November 26, 2022
ہفتہ کے روز انہوں نے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ ستائیس جولائی کو اللہ پاک نے ہمیں سرخرو کیا اور چودھری پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ بنایا تھا، اس دن کے بعد ہم بونس پر چل رہے ہیں، ہم اپنے وعدے پر قائم ہیں۔
اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب میں تمام اسمبلیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کیا، اور کہا کہ ملک میں توڑ پھوڑ کرنے سے بہتر ہے کرپٹ نظام سے نکل جائیں، تمام اسمبلیوں سے نکلنے کیلئے مشاورت شروع کررہے ہیں، پارلیمانی پارٹیوں سے مشاورت کے بعد استعفوں کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔