Tuesday, April 23, 2024

عمران خان جاتے ہوئے کہہ رہے تھے وہ چیزوں کی قیمتیں کم کرانے نہیں آئے، بلاول بھٹو

عمران خان جاتے ہوئے کہہ رہے تھے وہ چیزوں کی قیمتیں کم کرانے نہیں آئے، بلاول بھٹو
February 25, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مہنگائی کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا، کہتے ہیں عمران خان جاتے ہوئے کہہ رہا تھا کہ ہم چیزوں کی قیمتیں کم کرانے نہیں آئے مگر پیپلز پارٹی کہتی ہے کہ ہم غریبوں کو مہنگائی سے نجات دلانے آئے ہیں۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے مہنگائی سے نجات کا دعویٰ کردیا ہے۔ کہتے ہیں پیپلزپارٹی غریبوں کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے ہی آئی ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بند یا نام بدلنے کی کوشش کرنے والے خود ہی ختم ہوگئے۔

سندھ اسمبلی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کی نادرا کے ذریعے ڈائنامک رجسٹری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ مخالف اور جمہوریت کی حامی ہے، ہم نے روٹی، کپڑا اورمکان کیلئے سیاست کی، اپنےاصولوں کی وجہ سے شہادتیں بھی قبول کیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے تحت 12 لاکھ تعلیمی وظائف دئیے جا رہے ہیں۔ پروگرام میں مزید مستحقین کو شامل کرینگے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت چھوٹے زمینداروں کیلئے پروگرام شروع کر رہی ہے۔ اس پروگرام کے تحت چھوٹے زمینداروں کو بیج کی قیمت دی جائے گی۔