Saturday, April 27, 2024

عمران خان ہر نئے دن اپنے پرانے بیان سے یوٹرن لیتے ہیں، شیری رحمٰن

عمران خان ہر نئے دن اپنے پرانے بیان سے یوٹرن لیتے ہیں، شیری رحمٰن
January 6, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن کہتی ہیں ‏عمران خان ہر نئے دن اپنے پرانے بیان سے یوٹرن لیتے ہیں۔ الزام تراشی اور گالم گلوچ کر کے رعایتیں لینے کا دور اب گزر چکا۔

جمعہ کو عمران خان کے بیانات پر ردعمل میں ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ اپنی گرفتاری کو روکنے کیلئے لوگوں کو سڑکوں پر آنے کیلئے کیوں اکسا رہے ہیں؟ اگر کوئی جرم نہیں کیا تو گرفتاری کا ڈر کیوں ہے؟

اب پنجاب میں اعتماد کے ووٹ سے توجہ ہٹانے کیلئے الزامات کا نیا سلسلہ شروع کر دیا، ان کو سوالات اداروں یا مخالفین سے نہیں اپنے وزیراعلیٰ سے کرنے چاہئیں۔ ‏نیا بیانیہ بنانے سے حقیقت نہیں بدل جائے گی۔