Thursday, May 2, 2024

عمران خان ہمیشہ ملکی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دیتے ہیں، مفتاح اسمٰاعیل

عمران خان ہمیشہ ملکی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دیتے ہیں، مفتاح اسمٰاعیل
May 23, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نےکہاہےکہ عمران خان ہمیشہ ملکی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دیتے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کےآئی ایم ایف سےمعاہدےکےمطابق پٹرول کی قیمت ایک سو روپے اورڈیزل کی قیمت میں ڈیڑھ سو روپےاضافہ ہونا چاہیے،لیکن آئی ایم ایف کو بتائیں گےکہ ہم ایسا نہیں کرسکتے۔

انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان اور شوکت ترین معیشت کی راہ میں بارودی سرنگیں بچھا کر گئے۔انہوں نےآئی ایم ایف سے معاہدہ تھاکہ پیڑولیم مصنوعات پرسسبڈی نہیں دیں گے،بلکہ تیس روپے فی لیٹر ٹیکس لگائیں گے۔

ان کےمعاہدے کےمطابق پیڑولیم مصنوعات پرایک سو سےڈیڑھ سو روپے فی لیٹر اضافہ ہوناچاہیے

لیکن آئی ایم ایف کوبتائیں گےکہ ہم ایسا نہیں کرسکتے۔

مفتاح اسماعیل نےکہاکہ شوکت ترین  کہتےہیں انہوں نے سبسڈی کے لیے فنڈ چھوڑے تھے اس پر ہنسی آتی ہے، وہ بتائیں  پیسے کہاں چھوڑ کر گئے۔

عمران حکومت نے ملکی تاریخ کاسب سےزیادہ قرضہ اکیس ارب ڈالر لیا۔جواگلے برس واپس کرناہے۔

جوصورتحال ہے اس طرح شرح سود بڑھانا پڑے گی۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ وہ دوحہ سےاچھی خبریں لائیں گے جوشوکت ترین مان کرآئے مفتاح اسماعیل وہ نہیں مانگےگا۔۔

مفتاح اسماعیل نےکہاکہ عمران خان کا لانگ مارچ فرح گوگی کوبچانے کیلئےہے

دس ہزار لوگ بھی نہیں آئیں گے۔۔