عمران خان حملہ، سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ سے ایک اور ملزم گرفتار کرلیا
لاہور (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر فائرنگ کے سلسلے میں لاہور سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ سے ایک اور ملزم احسن کو گرفتار کرلیا، گرفتارملزمان کی تعداد 5 ہوچکی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمن عمران خان پر فائرنگ کا معاملہ !لاہور سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ایک اور ملزم گرفتار کرلیا۔
ملزم احسن کو موبائل مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا، سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم سوہدرا کا رہائشی ہے۔ اب تک وزیر آباد فائرنگ میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار کیے جاچکے ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔
واقعے کے مرکزی ملزم نوید کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پرفائرنگ کے بعد گرفتارکرلیا گیا تھا۔ پولیس کی حراست میں جاری ہونے والی ویڈیوز میں ملزم نوید نے عمران خان پرفائرنگ کااعتراف بھی کیا تھا۔