Friday, May 3, 2024

عمران خان حملہ کیس، ملزم مدثر نذیر 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جے آئی ٹی کے حوالے

عمران خان حملہ کیس، ملزم مدثر نذیر 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جے آئی ٹی کے حوالے
January 17, 2023 ویب ڈیسک

گوجرانوالہ (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ ملزم مدثر نذیر 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جے آئی ٹی کے حوالے کردیا گیا۔

عمران خان حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج رانا زاہد اقبال نے کی، عدالت کی جانب سے ملزم احسن، وقاص اور طیب بٹ کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دے دیا گیا۔

اس سے قبل عمران خان حملہ کیس میں آج جے آئی ٹی نے ملزمان کو گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔ ملزمان میں مسلم لیگ نون کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات مدثر نذیر اور ان کے بھائی احسن علی شامل تھے۔

ملزمان کے وکیل کا مؤقف تھا کہ احسن اور مدثر کا اس کیس سے کوئی لینا دینا نہیں۔