لاہور (92 نیوز) - وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے عمران خان غیرآئینی بیانات دے رہے ہیں۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے دوسروں کو چور کہنے والا خود چور ہوتا ہے۔ عمران خان ہمیشہ سے مفت خوری میں رہتا ہے۔ جس نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا وہی مہنگائی کا رونا رو رہا ہے۔ یہ اقتدار جانے سے ڈر رہا تھا۔
رہنما مسلم لیگ ن ایاز صادق نے کہا عمران خان نے توشہ خانہ کا صفایہ کر دیا جس کے خلاف اسپیکر کو ریفرنس بھیج دیا ہے۔ عمران خان کہتے تھے مودی جیت گیا مسئلہ کشمیر حل ہو جائے گا۔
لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا وہ چاہتے ہیں نیب کو ختم کر دیا جائے، ہم چاہتے تو بھاگ سکتے تھے مگر ریاست بچانے کے لئے بوجھ اٹھایا ہے۔ چیزوں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔