Friday, April 26, 2024

عمران خان ڈرپوک نہ بنیں، جو راز ہیں سامنے لائیں، شرجیل میمن

عمران خان ڈرپوک نہ بنیں، جو راز ہیں سامنے لائیں، شرجیل میمن
July 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے عمران خان ڈرپوک نہ بنیں اور جو راز ہیں سامنے لائیں۔

شرجیل میمن نے کہا عمران خان کی خواہش پر ملک نہیں چلے گا، وہ دن گئے جب جادوٹونے سے قانون سازی ہوتی تھی۔ عمران خان کی سیاست منافقت پر مبنی تھی۔ عمران خان کا مقصد کسی طرح بھی اقتدار کا حصول ہے۔ پی ٹی آئی کے کرپشن اسکینڈلز مزید سامنےآئیں گے۔ کون سی گھریلو خاتون ہے جو کابینہ میں ردوبدل کراتی ہے۔ کون سی گھریلو خاتون سیاسی مخالفین کو غدار کہلواتی ہے۔ ملک میں مزید جادو ٹونہ نہیں چلے گا۔

شرجیل میمن خان نے کہا صاحب کے پاس موقع ہےکہ راہ راست پر آجائیں۔ اینٹی کرپشن نے حلیم عادل کو پہلے نوٹس بھیجے۔ اینٹی کرپشن کو گرفتاری کا اختیار ہے۔ قانون سےبالاتر کوئی نہیں ہے۔ الیکشن نتائج کو سب کو قبول کرنا چاہیے۔ سیاسی جماعتوں کے سربراہان کی ذمہ داری ہے وہ اپنے کارکنان کو پر امن رکھیں۔