Saturday, April 20, 2024

عمران خان بنیادی طور پر جھگڑالو آدمی ہیں، خواجہ سعد رفیق

عمران خان بنیادی طور پر جھگڑالو آدمی ہیں، خواجہ سعد رفیق
September 13, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے عمران خان بنیادی طور پر جھگڑالو آدمی ہیں۔

منگل کے روز لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا عمران خان کے ساتھ رویہ اور ہو دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ اور ہو، دونہیں ایک پاکستان چاہئے، پہلے امریکا کو گالیاں نکال رہا تھا اب پاؤں پڑ رہا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک کا اہم حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، سب ادارے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ شوکت ترین نے ملک کو ڈیفالٹ کروانے کی شرمناک حرکت کی۔

وزیر ریلوے بولے کہ سندھ میں ریلوے لائنوں کو بحال کرنا ہے، آج رات کو سندھ میں جارہا ہوں، سب سے اپیل کرتا ہوں اپنے وسائل سے متاثرین بھائیوں کی مدد کریں۔