Friday, April 26, 2024

عمران خان بدمعاشی کی سیاست کر رہے ہیں، بلاول بھٹو

عمران خان بدمعاشی کی سیاست کر رہے ہیں، بلاول بھٹو
May 20, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے عمران خان بدمعاشی کی سیاست کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے نیویارک میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا عمران خان کی سیاست ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ عمران خان جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں ۔ ان کو ذمہ دار اپوزیشن کرنی چاہیے۔ ان سب لوگوں کو جواب دینا پڑے گا جو عمران خان کو اقتدار میں لائے۔ سچ بولا تو عمران کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

اس سے پہلے کانفرنس سے خطاب میں بلاول بھٹو نے سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کا دفاع کیا ، بولے عمران خان کا دورہ روس خارجہ پالیسی کا حصہ تھا۔ دورے کے حوالے سے پاکستان کو سزا دینا ناانصافی ہو گی۔

ادھر نیویارک میں بلاول بھٹو کی پاکستانی قونصل خانے آمد پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے مظاہرہ کیا۔ مسلم لیگ ن کے کارکن بھی باہر آگئے۔ دونوں طرف سے نعرہ بازی کے بعد ہاتھا پائی تک نوبت آ گئی۔ دونوں جانب سے نعرے بازی ، شدید کشیدگی دیکھنے میں آئی۔ واشنگٹن، ورجینیا ،میری لینڈ ، نیو جرسی، نیو یارک سمیت متعدد ریاستوں سے تحریک انصاف کے  کارکن  سارا دن نعرے بازی کرتے رہے۔ نیویارک پولیس کو ایکشن میں آنا پڑا۔ پولیس نے فریقین میں بیچ بچاؤ کرایا۔