Friday, April 19, 2024

عمران خان ایک ضدی آدمی ہے، اسے اسمبلی نہیں چھوڑنی چاہیے تھی، احسن اقبال

عمران خان ایک ضدی آدمی ہے، اسے اسمبلی نہیں چھوڑنی چاہیے تھی، احسن اقبال
September 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے عمران خان ایک ضدی آدمی ہے، اسے اسمبلی نہیں چھوڑنی چاہیے تھی۔

 احتساب عدالت کے باہر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا عمران خان کے اپنے ارکان اسمبلی بھی استعفے نہیں دینا چاہتے تھے۔ عمران نیازی کے سینے میں کیسا دل ہے جو اپنی سیاست چمکانے میں لگا ہوا ہے۔ سیلاب کی مد میں فنڈز اکٹھے کر کے جلسے پر لگائے جا رہے ہیں۔ عمران حکومت ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کر سکی ۔

احسن اقبال بولے نارووال سپورٹس سٹی جو عمران حکومت نے ریفرنس بنایا تھا اس کو ہائیکورٹ نے ختم کیا۔ عمران حکومت ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکی۔ عمران نیازی حکومت کی جانب سے مسلم لیگ ن کی کردار کشی کی گئی۔ عمران نیازی کی حکومت میں جتنی کرپشن ہوئی اس سے زیادہ کسی دور میں کرپشن نہیں ہوئی۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تنزلی کا شکار ہوا۔ ایک تہائی پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا ہم نے ملک کا انفراسٹرکچر کھڑا کرنا ہے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ عمران خان فارن ایجنڈے پر کام کر رہا ہے جو لوگ عمران خان کو فنڈنگ دیتے ہیں وہ اس سے کام بھی لے رہے ہیں۔ عمران نیازی پاکستان کے ہر ادارے سے اعتماد خراب کر رہا ہے۔