Thursday, April 25, 2024

عمران خان اسپورٹ کے باوجود بری طرح ناکام ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

عمران خان اسپورٹ کے باوجود بری طرح ناکام ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف
January 6, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں کہ عمران خان اسپورٹ کے باوجود بری طرح ناکام ہوئے۔

جمعہ کے روز اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گیس اور بجلی کے معاملے میں بد ترین غفلت کی گئی، سی پیک کا جنازہ نکال دیا گیا، چین کو ناراض کیا۔ چینی وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے کہا پاکستان بھائی ہے، ساتھ نہیں چھوڑیں گے، عالمی مالیاتی ادارہ بھی پاکستان کاساتھ دے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ گالم گلوچ میں عمران خان کا کوئی مقابلہ نہیں، ان سے زیادہ محسن کش انسان پاکستان میں پیدا نہیں ہوا۔

شہباز شریف نے کہا کہ عوامی منصوبوں اور فلاحی کاموں کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے ہزارہ سمیت ملک  بھر میں گیس منصوبوں کو مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ الیکٹرک سپلائی کا منصوبہ ہزارہ کے عوام کو سہولت فراہم کرے گا۔ سوئی گیس کے اربوں روپے کے منصوبے خراب ہورہے تھے۔