Tuesday, May 7, 2024

عمران خان اسمبلیاں توڑنا چاہتے، پرویز الہٰی 110 فیصد اسمبلی توڑنے کیلئے تیار ہیں، شیخ رشید

عمران خان اسمبلیاں توڑنا چاہتے، پرویز الہٰی 110 فیصد اسمبلی توڑنے کیلئے تیار ہیں، شیخ رشید
December 2, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنا چاہتے، پرویز الہٰی 110 فیصد اسمبلی توڑنے کیلئے تیار ہیں۔

جمعہ کو زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت نے جانا ہی ہے، عمران خان الیکشن کے لیے تیار ہیں، عمران خان تمام اعصابی جنگیں جیتے گا۔

شیخ رشید بولے کہ دونوں اسمبلیاں توڑ دی جائیں گی، ابھی بھی وقت ہے جنرل الیکشن کروا دیں، ان سے ملک نہیں چل رہا، گورنر راج اور تحریک عدم اعتماد روڑے اٹکانے کی باتیں ہیں۔ تیل دینے سے روس نے بھی جھنڈی کروا دی ہے، گیس ہے نہ آٹا، عوام بھوک سے مر رہے ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ انتخابات کے بعد معاشی استحکام آنے کی گارنٹی ہے، عمران خان کے کہنے پر اوور سیز ترسیلات بھیجیں گے۔