Sunday, May 5, 2024

عمران خان اسلحہ، ڈنڈے اور غنڈوں کے ساتھ اسلام آباد پہنچے، مریم اورنگزیب

عمران خان اسلحہ، ڈنڈے اور غنڈوں کے ساتھ اسلام آباد پہنچے، مریم اورنگزیب
March 19, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرِاطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا عمران خان اسلحہ، ڈنڈے اور غنڈوں کے ساتھ اسلام آباد پہنچے۔

اتوار کے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افراتفری پھیلانے کے باوجود عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، یہ جواب دینے کے بجائے جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کررہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کو تقسیم کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ زمان پارک کے گھر سے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد برآمد ہوئے۔ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں عوام سے جھوٹ بولا۔