Friday, April 19, 2024

عمران خان اسلام آباد جلسے میں استعفیٰ کا اعلان کریں گے، منظور حسین وسان

عمران خان اسلام آباد جلسے میں استعفیٰ کا اعلان کریں گے، منظور حسین وسان
March 24, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - رہنما پیپلزپارٹی منظور حسین وسان نے نیا خواب دیکھ لیا۔ کہتے ہیں کہ عمران خان اسلام آباد جلسے میں استعفیٰ کا اعلان کریں گے۔

منظور حسین وسان نے کہا قریبی ساتھی بھی مارچ کے بعد خان صاحب سے کم ملیں گے۔ فون بھی نہیں اٹھائیں گے۔ عمران خان کا دور ختم ہو چکا۔ انہیں اپنے ہی لوگ دھوکا دے رہے ہیں۔ ایسا ناکام وزیراعظم کبھی نہیں دیکھا۔ وزیراعظم جاتے جاتے گورنر راج لگانے کی کوشش کریں گے لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہو گا۔

 انہوں نے کہا ملکی سیاست کے لئے دو تین دن بہت ہی اہم اور مشکل ہیں۔ جو لوگ ہمیں چھوڑ کر عمران خان کے پاس گئے اب وہی واپس آرہے ہیں۔ عمران خان کو حکومت چلانا نہیں آئی۔ قومی اسمبلی میں عمران خان کی اکثریت نہیں رہی۔ اب ہر جگہ سے اپوزیشن کے حق میں فیصلے آرہے ہیں۔ عمران خان کے دور میں صوبوں میں احساس محرومی بڑھی۔ ہمیشہ دیکھا ہے کہ وزیراعظم کو اقتدار کےآخری سال میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔