Saturday, April 20, 2024

عمران خان اپنی سیاست بچانے کیلئے ریاست کی قربانی دینا چاہتے ہیں، میاں جاوید لطیف

عمران خان اپنی سیاست بچانے کیلئے ریاست کی قربانی دینا چاہتے ہیں، میاں جاوید لطیف
September 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے عمران خان اپنی سیاست بچانے کیلئے ریاست کی قربانی دینا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کی، بولے آڈیو لیک نے عمران خان کی اصلیت اور منافقت بے نقاب کردی ۔ عمران خان بار بار ریاست سے غداری کا مرتکب ہو رہا ہے ۔ عمران خان کو ڈھیل کے مقصد قوم کی سمجھ سے بالاتر ہیں ۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کی معیشت اور اخلاقیات تباہ کردی ۔ تراشا ہوا بت بہت بڑا ازدہا بن چکا ہے ۔ قوم پوچھتی ہے کہ کب تک عمران خان کو بے لگام چھوڑا جائے گا۔ امید ہے ادارے اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے عمران خان کو لگام ڈالیں گے ۔

وفاقی وزیر نے آڈیو لیکس کو سنجیدہ  معاملہ قرار دیتے ہوئے اس کی تحقیقات کو  منطقی انجام تک پہنچانے ، ان لیکس میں ملوث افراد اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ۔