Monday, May 6, 2024

عمران خان اپنے ہی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی ناکام بنانے کیلئے کوشاں ہیں، وزیراعظم

عمران خان اپنے ہی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی ناکام بنانے کیلئے کوشاں ہیں، وزیراعظم
March 11, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے ہی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سڑکوں پر افراتفری اور فتنہ وفساد اسی ایجنڈے کا حصہ ہے، عمران خان چاہتے ہیں ملک میں عدم استحکام کی آگ بھڑکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بزدل شخص عدالت کو تلاشی نہیں دیتا کیونکہ مجرم ہے، عمران خان کا عدالتوں سے بھاگنا بزدلی کی انتہا ہے۔ نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی قیادت نے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے بد ترین انتقام کا سامنا کیا ہے۔