Tuesday, May 7, 2024

عمران خان انتخابات سے قبل گرفتار اور توشہ خانہ کیس میں نااہل ہو سکتے ہیں، آصف زرداری

عمران خان انتخابات سے قبل گرفتار اور توشہ خانہ کیس میں نااہل ہو سکتے ہیں، آصف زرداری
December 2, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے عمران خان انتخابات سے قبل گرفتار اور توشہ خانہ کیس میں نااہل ہو سکتے ہیں۔

 نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا ہے صدرمملکت کے مواخذے کا کہنا قبل از وقت ہے۔ دو ماہ لگا کر، خود کو گولیاں لگوا کر 25 ہزار آدمی لا سکوں تو یہ کون سی مقبولیت ہے؟پنجاب اور کے پی میں عدم اعتماد لائیں گے، ان کے پاس کے پی میں سیٹیں موجود ہیں لیکن تھوڑے دوست گمراہ ہیں، انہیں واپس لانا ہے، دیکھتا ہوں وہ کتنے ایم پی ایز لاتے ہیں۔

 آصف علی زرداری نے کہا خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلیاں اگر ٹوٹیں اور انتخابات ہوئے تو پاکستان پیپلز پارٹی بھی الیکشن میں حصہ لے گی۔ پہلے انتخابات ہمارے حق میں ہیں نہ جمہوریت کے حق میں ہے۔ اگر وہ اسمبلیاں نہیں توڑیں گے تو ہم اپوزیشن کرتے رہیں گے۔ کراچی میں عمران خان ایم کیو ایم کے خلاف جیتا میرے خلاف 21 ہزار ووٹ سے ہارا، ہر جگہ ہم عمران خان کا مقابلہ کر سکتے ہیں کوئی ایشو نہیں۔