Sunday, September 8, 2024

عمران خان الیکشن کی تاریخ لینے آئے اور استعفوں کا اعلان کرکے چلے گئے، شرجیل میمن

عمران خان الیکشن کی تاریخ لینے آئے اور استعفوں کا اعلان کرکے چلے گئے، شرجیل میمن
November 27, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا عمران خان الیکشن کی تاریخ لینے آئے اور استعفوں کا اعلان کرکے چلے گئے۔

کپتان کی قبل ازوقت انتخابات کی جانب بڑھنے کے لیے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی سیاسی چال پر حکمران اتحاد نے پی ٹی آئی کو نیا چیلنج دیدیا۔

کراچی میں ریڈ لائن بس منصوبے کے تعمیراتی کام کے معائنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ اگر خان صاحب میں ہمت ہے تو عارف علوی سے استعفی لیکر آج ہی پیش کریں۔ پاکستان کو نقصان پہنچانا ہی عمران خان کا ایجنڈا ہے۔

جیالے رہنماء نے کہا کہ پرویزالہٰی کو اقتدار قسمت سے ملا ہے، ان کی پنجاب حکومت جانے والی ہے۔

پنجاب حکومت جلد جانے اور پرویز الہٰی کے بیوقوف نہ بننے کا دعویٰ دھر دیا۔ پی ٹی آئی کو عارف علوی اور تمام ارکان اسمبلی سے استعفے لینے کا چیلنج بھی دے ڈالا۔

وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان کو چیلنج ہےکہ سندھ اسمبلی کے 26 ارکان کےاستعفےلیکر دکھائے۔ مشورہ دیا کہ جیل بھرو تحریک شروع کریں۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی سمیت دیگر اسمبلیوں میں بھی کئی ارکان استعفے نہیں دینگے۔