Friday, May 3, 2024

عمران خان اداروں کیخلاف باتیں کررہے ہیں، قمر زمان قائرہ

عمران خان اداروں کیخلاف باتیں کررہے ہیں، قمر زمان قائرہ
January 8, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے عمران خان اداروں کے خلاف باتیں کررہے ہیں، جھوٹ بول کر سیاست کرنا بڑا آسان کام ہے۔

اتوار کو تقریب سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کم کرنے آئے تھے لیکن بڑھ رہی ہے، فیصلہ کیا پہلے ملک بچانا ہے، بعد میں ناراض لوگوں کو منا لیں گے، عمران خان کی حکومت ختم نہ کرتے تو عالمی امداد آنا بند ہو جاتی۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف کے معاہدے بحال نہ کرتے تو مہنگائی نہ ہوتی۔ ہم نے جانتے ہوئے معاہدے بحال کئے۔ ملک بچانے کیلئے مشکل فیصلے کئے۔ عمران خان کے دور میں مہنگائی عروج پر تھی۔