عمران خان اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے عمران خان اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا چاہتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا عمران خان بار بار کہتے ہیں اداروں کو نیوٹرل نہیں ہونا چاہیے، جانبداری کریں کیونکہ وہ جانتے ہیں ان کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی۔ بار بار سندھ لوکل گورنمنٹ کا نام لیا جا رہاہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک میں جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں۔ ہم نے ضیا الحق کی آمریت کا مقابلہ کیا اور ملک کو اس سے نجات دلائی۔
بلاول بھٹو بولے دھاندلی ہمیشہ پیپلزپارٹی کے خلاف ہوتی رہی۔ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں بھی شفاف الیکشن ہوئے تو ان کو بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی۔