Saturday, July 27, 2024

عمران خان اداروں کے خلاف اکسا رہے ہیں، جاوید لطیف

عمران خان اداروں کے خلاف اکسا رہے ہیں، جاوید لطیف
October 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر جاوید لطیف کا کہنا ہے عمران خان اداروں کے خلاف اکسا رہے ہیں۔

جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا عمران خان کو جیل کی سلاخوں  کے پیچھے ہونا چاہیے۔ ان کو پاکستان کی بہتری سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ نواز شریف نے   مقدمات کو  برداشت کیا  ،ہم نے ہر معاملے پر قانونی  راستہ اختیار کیا۔عمران خان اب جلد انتخابات کے ایجنڈے سے بھی پیچھے ہٹ گیا ہے ۔ غیر آئینی اقدام کی حکومت کو بھی اجازت نہیں ہے ۔ عمران خان عدالتوں کو دھمکیاں دیتا ہے پھر بھی اسکو معافیاں ملتی ہیں ۔ یہ شخص سائفر کے حوالے سے ملک کے ساتھ کھیلا ہے۔ سائفر کے معاملے پر ہم اس پر مقدمہ بنا رہے ہیں ۔

جاوید لطیف نے کہا جوظلم ہمارے ساتھ ہوا وہ کسی کے ساتھ نہ ہو ۔ عمران خان جن کا لاڈلا تھا ، قوم ان کے ساتھ آئین کے مطابق سلوک دیکھنا چاہتی ہے ۔ ہم توقع رکھتے ہیں کہ تمام ادارے آزاد ہیں ۔ آج کہا جا رہا ہے کہ 62 اے پر نا اہل نہیں ہونا چاہیے۔ لاڈلے کو اب کوئی این آر او نہیں ملے گا۔