Friday, April 19, 2024

عمران خان آئین توڑتے اور سازش کرتے نہیں ڈرتے، مریم اورنگزیب

عمران خان آئین توڑتے اور سازش کرتے نہیں ڈرتے، مریم اورنگزیب
March 18, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے عمران خان آئین توڑتے اور سازش کرتے نہیں ڈرتے۔

ہفتہ کے روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو عدالت نے بار بار بلایا لیکن پیش نہیں ہوئے۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ پولیس عمل درآمد کروائے تو ان کو زخمی اور پٹرول بم پھینکے جائیں۔ ایک شخص دہشت گرد اور غنڈے لے کر عدالتوں میں جاتا ہے۔

مریم اورنگزیب بولیں کہ میاں نواز شریف تمام جھوٹے کیسز کے باوجود عدالتوں میں پیش ہوئے، آج منصف کہہ رہے ہیں وہ کیسز جھوٹے تھے۔ نواز شریف کو جیلوں کے اندر سزائے موت کی چکیوں میں رکھا۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وہ لوگ جنھوں نے دوہزار چودہ میں سپریم کورٹ کے باہر گندے کپڑے ٹکائے تھے وہ اب ڈنڈوں اور غلیلوں سے انصاف لے رہے ہیں۔