Friday, April 19, 2024

عمران خان آخری گیند تک کھیلیں گے، شیخ رشید

عمران خان آخری گیند تک کھیلیں گے، شیخ رشید
March 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں عمران خان آخری گیند تک کھیلیں گے۔

سوموار کے روز دوران پریس کانفرنس انہوں نے کہا کہ 31 مارچ تک فیصلہ ہو جائے گا، عدم اعتماد آر ہو گی یا پار، جہاں فیصلے ہونے ہیں وہاں 72 گھنٹے میں ہوجائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں ایمرجنسی لگانا چاہتا تھا مگر عمران خان رضامند نہیں، جلسہ جے یو آئی کا ہوگا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی مہمان اداکار ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں ارکان کی خریدوفروخت کیلئے منڈیاں لگی ہوئی ہیں، کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں، وزارت ہو یا نہ ہوں میں اور میری حامی عمران خان کے ساتھ ہیں۔ حکومتیں بنتی اور ٹوٹتی رہتی ہیں۔

وزیرداخلہ بولے کہ آصف زرداری لاڑکانہ میں کونسلر کا الیکشن ہارا تھا، وزیر داخلہ شیخ رشید 30 یا 31 تاریخ کو سیاسی صورتحال واضح ہوجائے گی۔ میں نے تو کافی عرصہ قبل عیدالاضحیٰ کے بعد خان صاحب کو الیکشن کا کہا تھا۔