Thursday, April 25, 2024

عمران خان آہستہ آہستہ بےنقاب ہو رہے ہیں، سعد رفیق

عمران خان آہستہ آہستہ بےنقاب ہو رہے ہیں، سعد رفیق
October 12, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے عمران خان آہستہ آہستہ بےنقاب ہو رہے ہیں۔

سعد رفیق نے کہا غیرملکی سازش کا بیا دم توڑ چکا۔ خیبرپختونخوا حکومت امن وامان قائم رکھنے میں ناکام ہو چکی۔ پراجیکٹ عمران فیل ہو گیا ۔ پی ٹی آئی  دور میں  سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔ آئی ایم ایف سے ڈیل کے وقت شوکت ترین سازش  کرتے پکڑے گئے۔ سیلاب میں لوگ ڈوب گئے، عمران خان نے کیا کیا؟؟ آپ کا ہر سطح پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

ادھر وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ بولے عمران خان کی سیاست دوغلی پالیسی پر مبنی ہے۔ جب اپنے ارکان اسمبلی کے فون ٹیپ کرائے تب سب درست تھا۔ عوام کو بتائیں آپ نے پانچ ایم این ایز کیسے خریدے ؟