Sunday, September 8, 2024

عمران حکومت سے زیادہ کرپٹ حکومت پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئی، مریم نواز

عمران حکومت سے زیادہ کرپٹ حکومت پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئی، مریم نواز
January 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلا آباد (92 نیوز) ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے عمران حکومت سے زیادہ کرپٹ، بدعنوان اور رشوت خور حکومت پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئی۔

ٹرانسپیرنسی رپورٹ پر مریم نواز نے ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ہر شعبے میں تنزلی کے ریکارڈ بنانے والے عمران خان کے دور میں صرف ایک شعبے میں ترقی ہوئی اور وہ ہے چوری اورلوٹ مار۔ عوام کی جیبیں خالی کرنے والےعمران مافیا نے دیدہ دلیری سے پاکستان پر ہاتھ صاف کیے۔

 ادھر ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پاکستان کے لیے بڑے صدمے کی بات ہے۔ موجودہ سرکار پاکستان کی کرپٹ ترین حکومت ثابت ہوئی۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ تحریک انصاف کی کرپشن اور لوٹ مار کی بدولت پاکستان دنیا بھر میں رسوا ہو گیا ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ اس حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے۔