Friday, April 19, 2024

عمران بزدل ہے، مقابلے سے بھاگ رہا ہے، بلاول بھٹو

عمران بزدل ہے، مقابلے سے بھاگ رہا ہے، بلاول بھٹو
March 23, 2022 ویب ڈیسک

مالاکنڈ (92 نیوز) - چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے عمران بزدل ہے، مقابلے سے بھاگ رہا ہے۔

بلاول بھٹو نے مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا بزدل پہلے پارلیمان لاجز پھر سندھ ہاؤس پر حملہ کراتا ہے۔ جلسہ جلسہ کہہ رہے ہو، 173 ممبرز کا جلسہ کرو اسمبلی میں۔ مولانافضل الرحمٰن کے خلاف جو زبان استعمال کی گئی، وہ وزیراعظم کے منہ سے اچھی نہیں لگتی۔ عمران خان سابق وزیراعظم بن چکا، اب سلیکشن نہیں ہو گی۔ کوئی ہاتھ ملانے کو بھی تیار نہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا مخالفوں کو چوہا کہنے والا خود بھاگ رہا ہے۔ اس کی ریاست گالی پر مبنی، جادو پر چل رہی ہے۔ شکست دیکھ کر اداروں پر حملے کی کوشش کی۔ جانور کس کو کہا؟ مودی کی الیکشن مہم چلائی۔ کشمیر کا سودا کیا۔ فارن فنڈنگ اور کرپشن ثابت ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں چوہا کہنے والے بزدل خود چوہے کی طرح بھاگ رہے ہیں۔ کالا کوٹ پہن کر عدالت جاؤں گا نہ گیٹ نمبر 4 کو کھٹکھٹاؤں گا۔ امپائر کی انگلی کا مقابلہ انگوٹھے سے کریں گے۔