Tuesday, May 7, 2024

عمران اسماعیل کو انسداد دہشتگردی عدالت کا رہا کرنیکا حکم

عمران اسماعیل کو انسداد دہشتگردی عدالت کا رہا کرنیکا حکم
May 27, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو بڑا ریلیف مل گیا،کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بے گناہ قرار دے دیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں رپورٹ جمع کرا دی۔

حکم نامہ کے مطابق اگر عمران اسماعیل کسی اور مقدمہ میں ملوث نہیں تو رہا کردیا جائے، عمران اسماعیل کو پچاس ہزار روپے کے زر ضمانت جمع کرانے کا حکم دیا گیا۔