Thursday, April 25, 2024

مراکش سے اسپین داخل ہونے کی کوشش میں 18 تارکین وطن ہلاک

مراکش سے اسپین داخل ہونے کی کوشش میں 18 تارکین وطن ہلاک
June 25, 2022 ویب ڈیسک

مراکش (92 نیوز) - مراکش سے اسپین داخل ہونے کی کوشش میں 18 تارکین وطن ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

تارکین وطن کی میلیلا انکلیو داخل ہونے کی کوشش میں دو گھنٹے بارڈر فورسز سے جھڑپیں ہوئیں۔ جھڑپوں میں مراکش بارڈر فورسز کا بھی ایک اہلکار ہلاک اور 140 زخمی ہو گئے۔ 100 تارکین وطن زبردستی سپین میں داخل ہو گئے۔