Saturday, September 21, 2024

مراد علی شاہ نے قطر کے قونصل جنرل کو فیفا ورلڈ کپ کروانے پر مبارکباد دی

مراد علی شاہ نے قطر کے قونصل جنرل کو فیفا ورلڈ کپ کروانے پر مبارکباد دی
December 9, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے قطر کے قونصل جنرل مشال محمد الانصاری کی ملاقات کی۔ مراد علی شاہ نے قطر کے قونصل جنرل کو فیفا ورلڈ کپ کروانے پر مبارکباد دی اور انہیں لیاری کے عوام کی فٹبال میں دلچپسی سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے قطر کے قونصل جنرل مشال محمد الانصاری کی وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ مراد علی شاہ نے فیفاورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد پر انہیں مبارک باد دی۔ ملاقات میں لیاری میں بڑی اسکرین پر فٹبال اور شائقین کی پرجوش ہونے سے متعلق گفتگو کی گئی۔

وزیراعلی سندھ نےبتایاکہ وہ خود بھی فٹبال میچ دیکھنےکےلئےلیاری گئے تھے۔ لیاری کے نوجوان، بزرگ اور بچے ہزاروں کی تعداد میں میچ دیکھتے ہیں۔ یہ بھی بتایا کہ ورلڈ کپ کے بعد لیاری فٹبال ٹیم کا قطر اسٹیڈم میں میچ کروانے کا پلان کررہے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ لیاری کی ٹیم قطر کی مقامی ٹیم کے ساتھ میچ کھیلے۔ ملاقات میں میچ کھیلنے سے متعلق منصوبے کو آخری شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔

قونصل جنرل مشال محمد الانصاری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو قطر ورلڈ کپ کی آفیشل کیپ اور سوونئر پیش کیا۔