Friday, April 26, 2024

مراد علی شاہ کہیں تو رینجرز تھانوں میں بھی دینے کو تیار ہیں، شیخ رشید

مراد علی شاہ کہیں تو رینجرز تھانوں میں بھی دینے کو تیار ہیں، شیخ رشید
February 22, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے مراد علی شاہ کہیں تو رینجرز تھانوں میں بھی دینے کو تیار ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کراچی میں کوئی قانون نہیں۔ امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ روکا نہیں جائے گا۔ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد سے کچھ نہیں ملنے والا۔ عدم اعتماد لانے سے قبل اپوزیشن والے سوچ لیں۔ وزیراعظم تحریک عدم اعتماد میں سرخرو ہوں گے۔

شیخ رشید نے کہا جہانگیر ترین ایک ذمہ دار سیاستدان ہیں۔ جہانگیرترین اور عمران خان پرانے ساتھی ہیں۔ سیاست دانوں کے دروازے کھلے رہتے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن کو ہوش کے ناخن لینے کا مشورہ بھی دیا۔ بولے تحریک عدم اعتماد میں ناکامی اپوزیشن کا مقدر ہے۔ پیپلزپارٹی کےلانگ مارچ کےدنوں میں آسٹریلین ٹیم پاکستان آرہی ہے۔ امید ہے پیپلزپارٹی لانگ مارچ پر غور کرے گی۔