Sunday, September 8, 2024

مراد علی شاہ اور رعنا انصار کی ملاقات بے نتیجہ، نگراں وزیراعلیٰ سندھ پر اتفاق رائے نہ ہوسکا

مراد علی شاہ اور رعنا انصار کی ملاقات بے نتیجہ، نگراں وزیراعلیٰ سندھ پر اتفاق رائے نہ ہوسکا
August 13, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے نام پر آج بھی اتفاق رائے نہ ہو سکا، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کی ملاقات بے نتیجہ رہی۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار نے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے کل دوبارہ ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں جانب سے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے بعض نام زیر غور آئے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا پیپلزپارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد نام دیں گے۔

رعنا انصار کہتی ہیں نگراں وزیر اعلی کیلئے بہت سے نام ہیں، تجویز کردہ ناموں پر پارٹی قیادت سے بات کریں گی، کوشش ہے کسی نام پر متفق ہوجائیں، اگر اتفاق رائے نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا۔