Friday, March 29, 2024

مراد علی شاہ کی رواں ماہ کے آخر تک اورینج لائن بس سروس چلانے کی ہدایت

مراد علی شاہ کی رواں ماہ کے آخر تک اورینج لائن بس سروس چلانے کی ہدایت
May 10, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے رواں ماہ کے آخر تک اورینج لائن بس سروس چلانے کی ہدایت کر دی۔

بی آر ٹیز  سے متعلق اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے بتایا کہ اورینج لائن کا انفرااسٹرکچر 95 فیصد  مکمل ہو چکا۔ اورنگی سے نارتھ ناظم آباد تک چار کلومیٹر کوریڈور پر بیس بسیں چلائی جائیں گی۔  

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابیینہ کا اجلاس ہوا۔ سیکریٹری فشریز اینڈ لائیواسٹاک نے جیٹیز کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی، کہا کہ ڈپارٹمنٹ کو معلوم ہوا ہے کہ سندھ کے ساحلی بیلٹ کے ساتھ کچھ جیٹیز غیر قانونی چل رہی ہیں۔ اُن غیر قانونی جیٹیز کی وجہ سےخزانے کو چار بلین روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔

یہ بھی بتایا کہ صوبے میں تقریباً چونسٹھ جیٹیز غیر قانونی کام کر رہی تھیں۔ کیماڑی میں پانچ ، ملیرمیں ستائیس، ٹھٹھہ میں انتیس، سجاول میں دو اور بدین میں ایک جیٹی کام کر رہی تھی۔ جیٹیز رجسٹر نہ ہونے سے غیر قانونی فشنگ ہوتی ہے۔

باری پتافی  نے کہا کہ کوئی ایسا قانون موجود نہیں تھا جس کے تحت جیٹیز کو رجسٹر کیا جا سکے۔ اب یہ قوانین بنائے گئے ہیں جس کے تحت جیٹیز رجسٹر ہوں گی۔ جیٹیز کی رجسٹریشن کشتیوں کے حساب سے فیس وصول کرکے رجسٹر کی جائے گی۔ رجسٹریشن کا لائسنس تین سال کے لیے ہو گا۔ سندھ کابینہ نے جیٹیز کو رجسٹر کرنے کے قوانین کی منظوری دے دی۔

سندھ کابینہ نے کینالز کی زمینوں سے بے دخل کیے گئے خاندانوں کے لیے زمین  کی الاٹمنٹ پر غور کیا ۔ یہ لوگ دوہزار سترہ  میں متاثر  ہوئے تھے۔ بی او آر  نے دوسو ایکڑ  زمین  کی تعلقہ روہڑی  ضلع  سکھر میں  نشاندہی کی ہے۔ ہر خاندان  کو اسی اسکوائر  یارڈز  کے پلاٹس دیئے جائیں گے۔