Saturday, April 27, 2024

عمر جمالی کا آئندہ انتخابات پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لڑنے کا اعلان

عمر جمالی کا آئندہ انتخابات پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لڑنے کا اعلان
January 24, 2023 ویب ڈیسک

جعفرآباد (92 نیوز) - وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے توانائی عمر جمالی نے آئندہ انتخابات پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لڑنے کا اعلان کر دیا۔

منگل کے روز عمر جمالی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دوسری کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کی باتیں افواہ کے سوا کچھ نہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا رکن صوبائی اسمبلی ہوں کسی دوسری جماعت میں شامل نہیں ہو رہا۔

انہوں نے کہا کہ دوسری جماعت کے دوست رابطہ کرکے اور ملاقات کرنے آتے ہیں، ہم بلوچ اور روایتی لوگ ہیں مہمانوں کو عزت دینے والے ہیں۔ مگر اپنے فیصلے خود کرینگے جو بڑوں کا فیصلہ ہوگا وہی میرا فیصلہ ہوگا۔

عمر جمالی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے پنجاب اور کے پی کے اسمبلیاں تحلیل کرکے اچھا فیصلہ کیا۔ موجودہ حالات میں عام انتخابات میں تاخیر سے مسائل مزید بڑھ جائیں گے۔