Tuesday, May 21, 2024

ایم کیو ایم پاکستان نے پرویزخٹک کے خلاف آرٹیکل کے تحت کارروائی کی قرارداد جمع کرادی

ایم کیو ایم پاکستان نے پرویزخٹک کے خلاف آرٹیکل کے تحت کارروائی کی قرارداد جمع کرادی
November 4, 2016
اسلام آباد (92نیوز)ایم کیو ایم پاکستان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف آئین کے آرٹیکل چھے کے تحت  کارروائی کے لیے  قراردادجمع کرادی۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیو ایم پاکستان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے خلاف قرارداد  قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی ہے قرارداد کی کاپی 92 نیوز نے حاصل کر لی ہے ۔ قرارداد کے  متن کے مطابق  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک پران کی تقریر کےخلاف آئین کےآرٹیکل چھ  کے تحت کارروائی کرنے  اور ان کو عہدے سے فارغ کرنے کا  مطالبہ کیا گیا ہے اس  قرارداد پر ڈاکٹر فاروق ستار ، شیخ صلاح الدین ، خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر رہنماؤں نے دستخط کیے۔