Thursday, April 25, 2024

ایم کیو ایم پاکستان ہی مہاجروں کی واحد نمائندہ جماعت ہے : فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان ہی مہاجروں کی واحد نمائندہ جماعت ہے : فاروق ستار
October 23, 2016
کراچی(92نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان ہی مہاجروں کی واحد نمائندہ جماعت ہے ۔ چاہتے تھےبائیس اگست کی عینک سے نہ دیکھا جائےمگر بدقسمتی سے کچھ لوگ ایم کیو ایم کو کھائی کی طرف دھکیل رہے ہیں ۔ انہوں نے عوامی رابطہ مہم اور خدمت کا  100 روزہ پروگرام شروع کرنے کا بھی اعلان کیا . تفصیلات کےمطابق ایم کیو ایم لندن کے خلاف کارروائی ہوتے ہی فاروق ستار میدان میں آگئےبولے ایم کیو ایم ایک ہے  جس کے لیڈر وہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان میرے نام پر ہی رجسٹرڈ ہے ۔ کہنے لگے چاہتاہوں مہاجروں کو 22 اگست کی عینک نہ دیکھا جائے مگر کچھ لوگ ایم کیو ایم کو کھائی میں دھکیلنا چاہتے ہیں ۔ انہوں  نے عوامی رابطہ مہم اور خدمت کا سو روزہ پروگرام کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کے پاس واٹر بورڈ ہے ناں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ  کے ڈی اے کو بھی الگ کرکے نیا تنازع کھڑا کردیا گیا ہے ۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ  ایم کیو ایم بہت قربانیاں دے چکی  اب وفاقی و صوبائی حکومت عمل سے ثابت کرے وہ ہمیں برابر کا شہری سمجھتی ہے ۔