Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی بہت جلد اکٹھی ہوجائیں گی  : ایم کیو ایم رہنما سلیم شہزاد

ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی بہت جلد اکٹھی ہوجائیں گی  : ایم کیو ایم رہنما سلیم شہزاد
October 9, 2016
لندن(92نیوز) ایم کیو ایم کے سینئر رہنما سلیم شہزاد بھی ایک بار پھر منظر عام پر آگئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جو کچھ ہوا ہے اسے فراموش کرکے ایک موقع ملنا چاہیئے ۔ ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی بہت جلد اکٹھی ہوجائیں گی ۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیو ایم کے سیئنئر رہنما سلیم شہزاد بھی 22اگست کی تقریر کے بعد منظر عام پر آگئے ہیں ۔ نائنٹی ٹو نیوز سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ماضی میں جو کچھ ہوا ہے اس فراموش کرکے ایم کیو ایم ایک اور موقع دیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں عام معافی کے حق میں نہیں ہوں جن لوگوں نے کوئی جرم کیا ہے انہیں سزا ملنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں کچھ کریمنلز لوگ شامل ہوگئے تھے جن کو سزا ملنی چاہیے ۔ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کو پاکستان زندہ باد کے نعرے پر مینڈیٹ ملا جب انہوں نے اس سے انکار کردیا تو اب ان کا کہاں کا مینڈیٹ ہے ۔ سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ میں بہت جلد پاکستان جاوں گا اور ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت کرونگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت آئے گا جب پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان اکٹھے ہوجائیں اور پھر ایک مضبوط قوت بنیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر کراچی اور پاکستان کیلئے کام کرنا ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔