Thursday, April 18, 2024

ایم کیو ایم لندن سیکرٹریٹ نے فاروق ستار کو پارٹی سے نکال دیا

ایم کیو ایم لندن سیکرٹریٹ نے فاروق ستار کو پارٹی سے نکال دیا
October 2, 2016
لندن (92نیوز) متحدہ قومی موومنٹ لندن نے ڈاکٹر فاروق ستار کی پارٹی سے بنیادی ختم کردی۔ سینئر رہنماوں کے مشترکہ بیان میں کارکنا ن اور عوام سے کنوینر ندیم نصرت کے بیان پر من و عن یقین کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم لندن سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی بنیادی رکنیت ختم کرتے ہوئے انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔ ایم کیوایم لندن کے چار سینئر رہنما مصطفی عزیز آبادی‘ قاسم علی رضا‘ واسع جلیل اور محمد اشفاق نے کارکنان اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کنوینر ندیم نصرت کے ہر اس بیان پر من و عن یقین کریں جس کی توثیق بانی قائد کر چکے ہوں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فاروق ستار کو کئی بار غداری کرنے کے جرم میں بنیادی رکنیت ختم کرتے ہوئے پارٹی سے نکالا گیا۔ پارٹی میں اب منتخب کنوینر ندیم نصرت کے سوا کوئی اور نہیں ہے۔ فاروق ستار کو ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے بانی قائد کے توثیق شدہ فیصلے کے بعد پارلیمانی لیڈر بنایا تھا۔ فاروق ستار تنظیمی اور دیگر امور پر بحیثیت پارلیمانی لیڈر کسی بھی فیصلے کو عوام پر نہیں تھوپ سکتے۔ فاروق ستار اب ایم کیوایم کے متعین کردہ پارلیمانی لیڈر نہیں رہے۔