Saturday, April 20, 2024

ایم کیو ایم کے رہنما اور کارکن کنفیوژن کا شکار ہونے لگے

ایم کیو ایم کے رہنما اور کارکن کنفیوژن کا شکار ہونے لگے
October 17, 2016
کراچی(92نیوز)کس کومانیں اورکس کاساتھ دیں ایم کیوایم کے رہنمااورکارکن گومگوں کا شکار ہیں۔سابق ڈپٹی کنوینیرشاہدپاشاکہتے ہیں لندن رابطہ کمیٹی کے قیام سے کنفیوژن میں مبتلا ہیں۔ تفصیلات کےمطابق بغاوت اوردہشتگردی کے الزام میں گرفتارایم کیوایم کے سابق ڈپٹی کنوینرشاہدپاشا،کنورنویدجمیل،قمرمنصور،گلفرازخٹک سمیت 54ملزمان کوانسداددہشتگردی کی عدالت میں پیش کیاگیا۔ سماعت کے دوران ایم کیوایم رہنماگلفرازخٹک کاکہناتھاکہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے صرف ایک سیاسی جماعت کونشانہ بنارہے ہیں عدالت میں تفتیشی افسرنے بتایاکہ مقدمے میں ذاکرقریشی ،عارف خان اوراکرم درانی مفرورہیں۔ عدالت نے ملزمان کومقدمے کی نقول فراہم کرنیکاحکم دیتے ہوئے ایم کیوایم کے رہنمافاروق ستار سمیت تیس سے زائدرہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔ میڈیاسے بات کرتے ہوئے ایم کیوایم کے سابق ڈپٹی کنوینرشاہدپاشا کاکہناتھاکہ لندن رابطہ کمیٹی کے بیان سے کنفیوژن پھیلی  ایم کیوایم کے اسیرکارکن اوررہنماکنفیوژ ہیں کہ وہ کس کاساتھ دیں۔ ڈپٹی کنوینرکامزیدکہناتھاکہ ہوسکتاہے بانی وقائدایم کیوایم کی جانب سےمعافی سامنے آئے اگرایساہواتوقومی اداروں اورقوم کوانہیں معاف کردیناچاہیے۔