Thursday, April 25, 2024

ایم کیو ایم کے بانی کا کراچی میں ایجنڈا مسلط نہیں کرنے دینگے  : رینجرز ذرائع

ایم کیو ایم کے بانی کا کراچی میں ایجنڈا مسلط نہیں کرنے دینگے  : رینجرز ذرائع
October 22, 2016
کراچی(92نیوز)ایم کیوایم لندن کے  ارکان ندیم نصرت اور واسع جلیل کےخلاف پاکستان میں کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا، ذرائع رینجرز کا کہنا ہےکہ ایم کیوایم بانی کا پاکستان مخالف ایجنڈا کسی صورت مسلط نہیں کرنے دیا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیوایم لندن کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ہے قانون نافذ کرنےوالے ادارے اس وقت حرکت میں آگئے۔ ایم کیوایم لندن کے رہنما ندیم نصرت اور واسع جلیل کے خلاف پاکستان میں کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع رینجرز کے مطابق دونوں رہنماوں کے پاکستان میں وابستہ مفادات کے خلاف چند روز میں باقاعدہ کارروائی کا ہوگا۔ ذرائع رینجرز کے مطابق لندن میں بیٹھے ایم کیوایم رہنما پاکستان میں کاروبار کررہے ہیں،اس کے علاوہ متعدد اراکین اور ان کے قریبی رشتے دار کراچی واٹر بورڈ اور کے ایم سی میں گریڈ سترہ کے ملازمین ہیں۔ رینجرز ذرائع کا کہنا ہےکہ لندن میں بیٹھے ایم کیوایم رہنما پاکستان اور بالخصوص کراچی میں بدامنی پھیلارہے ہیں اور اپنے پاکستانی ایجنٹوں سے ملک دشمن کارروائیاں کروانے کی کوششیں کررہے ہیں۔ رینجرز ذرائع کا کہنا ہےکہ ایم کیوایم بانی کا پاکستان مخالف ایجنڈا کسی صورت مسلط نہیں کرنے دیا جائے گا۔