Friday, March 29, 2024

منی لانڈرنگ کیس : قائد متحدہ اور دیگر پر کل فرد جرم عائد ہونے کا امکان

منی لانڈرنگ کیس : قائد متحدہ اور دیگر پر کل فرد جرم عائد ہونے کا امکان
October 4, 2016
لندن (92نیوز) متحدہ قومی موومنٹ لندن کے بانی الطاف حسین اور دوسرے رہنماوں کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں پانچ اکتوبر کو فردجرم عائد ہونے کا امکان ہے۔ سکاٹ لینڈ یارڈ نے چارج لگانے کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ لندن کےخلاف جاری منی لانڈرنگ کیس اپنے انجام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس میں سکاٹ لینڈ یارڈ پانچ اکتوبر کو فرد جرم عائد کرنے یانہ کرنے کا حتمی فیصلہ کرے گی۔ عدالت نے سکاٹ لینڈ یارڈ کو پانچ اکتوبر تک ملزمان پر چارج لگانے یا کیس سے بری کرنے کا حکم جاری کر رکھا ہے۔